تخصصات

ان درجات میں مختلف موضوعات پر تخصص کروایا جاتا ہے۔ فی الحال جامعہ میں وسائل کی کمی کے پیش نظر فقہ اسلامی اور لغت عربی پر تخصص کے لئے ”تخصص فی الفقہ الاسلامی“ اورتخصص فی اللغة العربیة کا اجراءکیا گیا ہے۔ اس کے بعد تخصص فی الحدیث، تخصص فی التفسیر، تخصص فی الدعوة والارشاد جیسے درجات کا اجراءبھی پیش نظر ہے۔

تخصص فی الفقہ الاسلامی

 تخصص فی الفقہ الاسلامی میں طلباءکوفقہ کے اصول اورقواعد پڑھائے جاتے ہیںاور فتوی نویسی کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔ اس درجہ کے لئے ان طلباءکو منتخب کیا جاتا ہے جنہوں نے درجہ عالمیہ یعنی دورہ حدیث میں اچھے نمبر حاصل کیے ہوں تا کہ ان کو اچھی طرح فقہ میں مہارت حاصل ہو جائے اور روز مرہ آنے والے مسائل کا قرآن و سنت کی روشنی میں صحیح جواب دے سکیں۔اس شعبہ سے ابتک بیسیوں طلبہ نے تربیت حاصل کی جو اس وقت ملک اوربیرون ملک امت کی رہنمائی کاگراں قدر فريضہ انجام دے رہے ہیں۔

تخصص فی اللغة العربیة

تخصص فی اللغة العربیة میں درجہ عالمیہ سے فارغ التحصیل عربی ذوق رکھنے والے طلباءکو تقریری و تحریری امتحان لینے کے بعد داخلہ دیا جاتا ہے۔

Home | About Us | Departments | Contact Us | Media | Downloads
© All Rights Reserved. Privacy Policy. Site Map.