شعبہ امتحانات

جامعہ فریدیہ میں انتہائی منظم امتحانی سسٹم رائج ہے اس سسٹم کے تحت ہر سال جڑواں شہروں میں وفاق المدارس کے امتحانات کے موقع پر جامعہ فریدیہ کو سب سے بڑے اور مرکزی امتحا نی مرکزکی حیثیت حاصل ہوتی ہے ۔مختلف ممالک کے سفارتکار اورتعلیمی شعبہ سے منسلک ماہرین نیز زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات امتحانی سسٹم کا جائزہ لینے کے لیے جامعہ کا دور ہ کرتی ہیں ۔

وفاق المدارس العربیہ پاکستان (بورڈ)کے سالانہ امتحان کے علاوہ جامعہ میں سال میں دو امتحانات ہوتے ہیں سہ ماہی اورششماہی ۔ اس کے علاوہ ماہانہ جائزوں اور تقریری امتحانات  کا سلسلہ بھی تسلسل سے جاری رہتا ہے ، ان امتحانات کے لیے جامعہ میں باقاعدہ طور پر "شعبہ امتحانات" قائم کیا گیا ہے جو ایک امتحانی کمیٹی کی زیرنگرانی امور انجام دیتا ہے۔ یہ شعبہ جامعہ کے تمام درجات کے طلباءکو رول نمبر ز جاری کرتا ہے ، امتحان ہالوں میں طلباءکی نشستوں کی تعیین کے لیے چارٹ تیار کرتا ہے ،سوالیہ پرچے تیار ہونے کے بعد امتحانی کمیٹی ان کا جائزہ لے کر منظور ی دیتی ہے اور اگر کہیں اصلاح کی ضرورت محسوس کی جائے تو اصلاح کی جاتی ہے،امتحانات کے دورا ن اساتذہ کرام میں سے نگران اعلی اور نگران اساتذہ کرام کا تقرر کیا جاتا ہے پھر انتہائی پر سکون انداز سے پرچے ہوتے ہیں جن میں نقل یا کسی بھی قسم کی بد دیانتی اور بد نظمی کا تصور تک نہیں کیا جا سکتا ،پھر پرچوں کی چیکنگ کا عمل شروع ہوتا ہے۔ متعلقہ ممتحن کی چیکنگ کے بعد پرچوں کی ری چیکنگ کا عمل ہوتا ہے اور پھرکمپیوٹرائز امتحانی نتائج تیار کیے جاتے ہیں ۔ نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباءکوکتابوں کی شکل میں خصوصی انعامات سے نواز اجاتا ہے ،امتحان کے اس عمل میں شفافیت ،دیانت ،حسن انتظام اور وقت مقررہ تک نتائج کی تیاری اور اعلانات کا خصوصی طور پر اہتمام کیا جاتا ہے۔

Home | About Us | Departments | Contact Us | Media | Downloads
© All Rights Reserved. Privacy Policy. Site Map.