فریدیہ ویلفئیرٹرسٹ

فریدیہ ویلفئیرٹرسٹ

سرپرستِ اعلیٰ:

مولانا عبدالعزیز غازی صاحب مد ظلہم،مھتمم جامعہ فریدیہ اسلام آباد 

نگرانِ اعلیٰ:

مولانا عبدالغفار صاحب مدظلہم ،نائب مھتمم جامعہ فریدیہ اسلام آباد

ٹرسٹ کی انتظامیہ جامعہ کے طلبہ پر مشتمل ہے۔  ٹرسٹ کے معاونین بھی طلبہ ہیں، منتظمین بھی طلبہ ہیں اورفائدہ بھی جامعہ کے تمام طلبہ اتھاتے ہیں۔

 ٹرسٹ کے جملہ امور جامعہ کی انتظامیہ کی طرف متعین کردہ جامعہ کے استاد کی نگرانی میں طے پاتے ہیں۔

اغراض و مقاصد:

٭       اساتذہ کرام کی سرپرستی میں اپنی مدد آپ کے تحت طلبہ میں خدمتِ خلق کے جذبے کو اجاگر کرنا اور فلاحی و سماجی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے انہیں ایک تربیتی ماحول فراہم کرنا۔

٭       جامعہ اور اس کے گردو نواح کی صفائی اور حسن سلیقہ کے ساتھ تزئین و آرائش کے لئے ہمہ وقت کوشاں رہنا۔

٭       طلبہ کرام کو تحصیلِ علم کے عظیم مقصد کو حاصل کرنے کے لئے صحت مند اور پر سکون ماحول فراہم کرنا، اور ان کو روز مرہ پیش آنے والی مشکلات کے انسداد کے لئے حتی المقدور سعی کرنا۔

٭       جامعہ کی انتظامیہ کے ساتھ تمام شعبہ جات میں حتی المقدور معاونت کرنا اور جامعہ میں منعقد ہونے والی تمام تقریبات کے نظم و ضبط کے ساتھ انعقاد کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا۔

٭       طلبہ میں جامعہ کی تمام اشیاءکی حفاظت اور دیکھ بھال کرنے کا جذبہ پیدا کرنا اور ان کی بہتری و مرمت کے لئے اساتذہ کرام کی نگرانی میں مناسب اقدامات کرنا۔

٭       کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہنا اور طلبہ کو ایسے وقت میں ذمہ دارانہ کردار ادا کرنے کا احساس دلانا۔

٭       مریض طلبہ کی ابتدائی طبی امداد کرنا اور پیچیدہ امراض والے طلبہ کے علاج معالجے اور ان کی مناسب دیکھ بھال کے لئے اساتذہ کرام کے مشورے سے اقدامات کرنا۔

٭       جامعہ اور طلبہ کی ضرورتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے اساتذہ کے مشورے سے مختلف شعبوں کا قیام عمل میں لانا۔

٭       طلبہ کرام میں زندگی کے ہر شعبے میں سنتوں پر عمل کرنے کا جذبہ پیدا کرنا اور ان میں بھائی چارے، انسانی ہمدردی، اخوت، رواداری اور اچھے اخلاق کے ماحول کو فروغ دینے کے لئے مسلسل محنت کرنا۔

شعبہ جات

ٹرسٹ کے تحت اس وقت کل پانچ شعبے کام کر رہے ہیں۔

۱۔       شعبہ مالیات                  ۲۔ شعبہ نشرو اشاعت

۳۔      شعبہ صحت                            ۴۔ شعبہ صفائی

۵۔      شعبہ لقطہ

شعبہ مالیات:

یہ شعبہ ٹرسٹ کے جملہ مالی امور کے انتظام و انصرام کے لئے قائم کیا گیا۔ شعبہ الحمدللہ متعلقہ امور کو بحسن و خوبی، انتہائی دیانت اور امانت کے ساتھ جدید نظام کے تحت انجام دیتا ہے۔

قرضہ حسنہ:

ٹرسٹ کے شعبہ مالیات کی جانب سے طلباءکو بوقتِ ضرورت قرضہ حسنہ حاصل کرنے کی سہولت بھی دی گئی ہے۔

زکوٰة:

ٹرسٹ میں زکوٰة کی مد میں آنے والی رقوم کو انتہائی احتیاط اور ذمہ داری کے ساتھ متعلقہ مصرف میں خرچ کیا جاتا ہے۔ اس کے لئے شعبہ اپنے ذرائع سے مستحق طلبہ کی نشان دہی کرتا ہے، اور پھر سلیقے کے ساتھ ان کی عزت نفس کا لحاظ رکھتے ہوئے بذریعہ استاد محترم انہیں ضرورت کے مطابق رقوم فراہم کرتا ہے۔

شعبہ نشرو اشاعت:

ٹرسٹ کی کارکردگی سے وقتاً فوقتاً طلبہ کو آگاہ رکھنے اور انہیں سستا اور معیاری لٹریچر فراہم کرنے کے لئے شعبہ نشرو اشاعت قائم کیا گیا۔

شعبہ صحت:

یہ شعبہ مریض طلبہ کی طبی امداد اور ان کی مناسب دیکھ بھال کے علاوہ زیادہ پیچیدہ امراض والے طلبہ کو ہسپتال لے جانے اور ان کو ادویات فراہم کرنے کے لئے قائم کیا گیا ہے۔

شعبہ صحت کی سرگرمیاں دو حصوں میں منقسم ہیں:

داخلی سرگرمیاں:

جامعہ کے اندر معمولی نوعیت کے مریضوں کو ادویات فراہم کرنا، اور مریض طلبہ کی دیکھ بھال کرنا۔ اس کے لئے جامعہ کے مختلف حصوں میں ساتھی متعین کئے گئے ہیں، جو مخصوص اوقات میں روزانہ کے اعتبار سے اپنے فرائض سر انجام دیتے ہیں۔

خارجی سرگرمیاں:

ٹرسٹ کی طرف سے زیادہ بیمار طالب علم کو ہسپتال لے جانے کی صورت میں بھر پور تعاون کرتے ہوئے ساتھیوں کی تشکیل کی جاتی ہے۔ اور جو طالب علم علاج کے اخراجات برداشت نہ کرسکتے ہوں ٹرسٹ ان کے علاج کے جملہ اخراجات برداشت کرتا ہے۔

شعبہ صفائی

اس شعبے کی بنیادی ترجیحات میں جامعہ کی صفائی، تزئین و آرائش شامل ہے۔ اس کے علاوہ بیت الخلاوں اور وضو خانوں کی صفائی و ستھرائی بھی شعبہ صفائی کے ذمہ ہے۔

شعبہ لقطہ:

یہ شعبہ گمشدہ اشیاءبحفاظت مالک تک پہنچانے کے لئے قائم کیا گیا۔

....٭٭٭....

Home | About Us | Departments | Contact Us | Media | Downloads
© All Rights Reserved. Privacy Policy. Site Map.