ہفتہ وار بزم ادب

دین کی دعوت کی ذمہ داری نبھانے اور معاشرے میں موثر ابلاغ کی استعداد پیدا کرنے کے لیئے جامعہ کی انتظامیہ نے منصوبہ بندی کی ہے کہ طلباءکو تقریر وتحریر کا سلیقہ بھی سکھا یا جائے اور ان میں ذوق مطالعہ بھی پیدا کیا جائے ،طلباءکی معلومات میں وسعت بھی لائی جائے اور ان کی پڑھائی میں تنوع کے رنگ بھی بھرے جائیں چنانچہ سال بھر ہر کلا س کی سطح پربزم ادب کا انعقاد ہو تا ہے ،یہ ہفتہ وار بزمیں وہ نرسریاں ہیں جہاں اچھے مقررین پروان چڑھتے ہیں ۔ان بزموں میں طلباءکو پروگراموں کی نقابت و نظامت کا ڈھنگ بھی سیکھنے کا موقع ملتا ہے اور ثنا ءخوانی ، نعت خوانی اور نظم خوانی کی مشق بھی ہوتی ہے ،تجوید و قرات اور تلاوت کی سعادت بھی نصیب ہوتی ہے یوں ایک عالم دین کے لیے جتنے بنیادی اور ضروری اوصا ف ہیں ان سے طلباءکو مزین کرنے کے لیے ہفتہ وار بزموں کا سلسلہ باقاعدگی ،تسلسل اور نظم و ضبط سے جاری رہتا ہے ۔ہر بزم ادب کو جلیل القدر صحابی اور اسلاف امت و اکابر علمائے دیوبند کی طرف منسوب کیا جاتا ہے ،ہر بزم کے لیے نگران اساتذہ مامور ہیں جن کی نگرانی میں بزم کے جملہ امور سر انجام پاتے ہیں ۔سال کے آخر میں مقابلے منعقد ہو تے ہیں جن کی وجہ سے مسابقت (compitition)کی فضا پیدا ہو جاتی ہے ،طلباءکو مختلف موضوعات دیے جاتے ہیں وہ ان موضوعات پر مطالعہ کرتے ہیں ،تیاری کرتے ہیں ،خطبات خود مرتب کرتے ہیں اور پھر خود ہی کہنہ مشق اور ماہر خطباءکی طرح اظہار خیال کرتے ہیں ۔آٹھ سال تک مسلسل جاری رہنے والی اس مشق کے نتیجے میں ہر سال امت کو نامی گرامی ائمہ و خطباءاور واعظین و مقررین کی تازہ دم کھیپ دی جاتی ہے ۔

Home | About Us | Departments | Contact Us | Media | Downloads
© All Rights Reserved. Privacy Policy. Site Map.