ماہنامہ صدائے شہداء

میڈیا اور ذرائع ابلاغ کے اس دور میں طلباءمیں تحریر و تصنیف اور مضمون نگاری کا ملکہ پیدا کرنے کے لیے مجلہ جداریہ "ماہنامہ صدائے شہداء" کا اجراءکیا گیا ۔ جو اب جامعہ کی سطح پر باقاعدہ رسالے کی شکل اختیار کر چکا ہے۔اس  مجلےکی وجہ سے تحریر و تصنیف کی طرف رجحان رکھنے والے طلباءکی حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے اور انکی تربیت بھی، طلباءکے مضامین کی اصلاح بھی ہوتی ہے اور ان میں دن بدن بہتری بھی دیکھنے کو ملتی ہے ،مجلہ جداریہ کے لیے کچھ عرصہ مضامین لکھنے کے بعد طلباءقومی اخبارات و مجلات کے لیے کالم نگاری اور مضامین نویسی کا سلسلہ شروع کردیتے ہیں ،مجلہ جداریہ میں مضمون نگاری سے لے کر ادارت تک کمپوزنگ سے لے کر ڈیزائننگ تک جملہ مراحل طلباءخود سر انجام دیتے ہیں جس سے صرف تحریر و تصنیف ہی نہیں بلکہ ادارت و انتظام کی مشق کا موقع بھی ملتا ہے اور کمپیوٹر جیسی جدید اور مفید ایجاد کو دینی ،تعلیمی ،دعوتی اور تحریری مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا تجربہ بھی ہوتا ہے ۔

Home | About Us | Departments | Contact Us | Media | Downloads
© All Rights Reserved. Privacy Policy. Site Map.