لائبریری

جامعہ فریدیہ میں طلباءکو تحقیق و ریسرچ اور ذوق مطالعہ کی تسکین کےلئے ایک وسیع اور کشادہ لائبریری بھی موجود ہے ۔ اس لائبریری میں دو طرح کی کتابیں موجود ہیں۔

(1)نصابی کتب :

لائبریری میں ہزاروں کی تعداد میں نصابی کتب موجود ہیں جن کی معیاری،مضبوط اور خوبصورت جلد کرکے انہیں لائبریری کی طرف سے خصوصی نمبر جاری کیا جاتا ہے اور پھر طلباءکو پڑھنے کے لیے یہ کتب عاریۃ  ً دی جاتی ہیں طلباءپورا سا ل ان کتب سے پڑھتے ہیں اور سال کے آخر میں وہ کتب واپس کر دیتے ہیں ،ان کتابوں کی حفاظت کے لیے انتہائی معمولی سی رقم سیکورٹی فیس کے طور پر وصول کی جاتی ہے جو سال کے آخر میں کتب واپس کرتے ہی لوٹا دی جاتی ہے ۔

(2)غیر نصابی کتب :

نصابی کتب کے علاوہ غیر نصابی کتب کی بھی بڑی تعداد جامعہ فریدیہ کی لائبریری میں موجود ہے اس لائبریری میں طلباءکے مطالعہ کے لیے باقاعدہ وقت مقرر ہو تا ہے اور اگر کوئی استاذ یا طالبعلم کوئی کتاب باہر بھی لے جا نا چاہے تو انہیں یہ سہولت مہیا کی جاتی ہے 

Home | About Us | Departments | Contact Us | Media | Downloads
© All Rights Reserved. Privacy Policy. Site Map.