مھتمم و نائب مھتمم

:مھتمم 

جامعہ کے موجودہ مھتمم و صدر، جانشین شہید اسلام حضرت مولانا محمد عبدالعزیزغازی مدظلہ ہیں جو کہ اسلام آباد کی مرکزی جامع مسجد (لال مسجد)کے خطیب بھی ہیں، حضرت مولانا محمد عبدالعزیز مدظلہ کافی عرصہ جامعہ کی تعمیر و ترقی کے لئے جامعہ کے بانی و مھتمم اول شہید اسلام حضرت مولانا محمد عبداللہ شہید رحمة اللہ علیہ کے نائب کے طور پر شب و روز متحرک و فعال رہے اور اب حضرت شہید اسلامؒ کی شہادت کے بعد (17 اکتوبر 1998ء سے )جامعہ کے اہتمام اور مکمل انتظام و انصرام کی گراں قدر ذمہ داری بحسن و خوبی نبھا رہے ہیں۔

:نائب مھتمم

مولانا محمد عبدالعزیز غازی کے ساتھ بطور نائب مھتمم علامہ عبدالرشید غازیؒ شہیدسرگرم عمل رہے ،جولائی 2007ءکو لال مسجد  میں ان کی مظلومانہ شہادت کے بعد جامعہ کے سینئر ترین مدرس ، استاد حدیث حضرت مولانا عبدالغفار صاحب کو نائب مھتمم مقرر کیا گیا۔ اس سے قبل وہ جامعہ کے ناظم تعلیمات بھی رہ چکے ہیں۔ عالم اسلام کی عظیم دینی درسگاہ جامعہ العلوم الاسلامیۃ بنوری ٹاؤن کراچی سے فراغت کے بعد وہیں پر ایک عرصہ تک تدریسی فرائض سرانجام دیتے رہے۔1992ءسے تاحال جامعہ کی تعلیمی و تعمیری ترقی کے لئے شب و روز کوشاں ہیں۔

Home | About Us | Departments | Contact Us | Media | Downloads
© All Rights Reserved. Privacy Policy. Site Map.