انتظام و انصرام

انتظام و انصرام

جامعہ فریدیہ میں مہتمم جامعہ حضرت مولانا عبد العزیز غازی صاحب اور نائب مہتمم حضرت مولانا عبد الغفار صاحب جملہ تعلیمی وغیرتعلیمی امور کی نگرانی کرتے ہیں ۔ان دونوں حضرات کے ماتحت جامعہ میں بنیادی طور پر دو طرح کا سٹاف کام کرتا ہے: (1)تعلیمی کمیٹی(2)انتظامی کمیٹی۔

 

تعلیمی کمیٹی

جامعہ کے جیدوسینئر اساتذہ کرام پر مشتمل تعلیمی کمیٹی مہتمم جامعہ مولانا عبدالعزیز غازی حفظہ اللہ کی سر براہی میں خدمات سر انجام دیتی ہے ،یہ کمیٹی اسباق کی تقسیم سے لے کر اسباق کی رفتار ومقدار  اور انداز تدریس کی مانیٹرنگ اور نگرانی تک کے جملہ امور سر انجام دیتی ہے ،نو آموز اور نو وارد اساتذہ کرام کی تربیت و اصلاح بھی اس کمیٹی کے اراکین کے سپر د ہے اس کمیٹی کے اجلاسوں میں جامعہ فریدیہ کے تعلیمی امور زیر بحث آتے ہیں ،تمام کتب کی مقدار ِ خواندگی کا جائزہ لیا جاتا ہے ،اساتذہ کرام کے انداز تدریس کی چھا ن پھٹک ہوتی ہے اور جہاں ضرورت محسوس ہو وہاں اصلاح او ر تبدیلی کا عمل ہوتا ہے ۔

 

 انتظامی کمیٹی

جامعہ کے نائب مہتمم مولانا عبدالغفار صاحب تعلیمی امور کے علاوہ انتظامی امور کی عمومی نگرانی فرماتے ہیں۔ انہی کی زیر نگرانی جامعہ میں رہائش پذیر اساتذہ کرام کی ایک انتظامی کمیٹی کام کرتی ہے۔ جس کا ماہوار باقاعدگی سے اجلاس ہوتا ہے۔اور یہ کمیٹی ناظمین دارالاقامہ ، ناظم تعلیمات اور  درجات(کلاسوں) کے مسئولین  پر مشتمل ہے۔جو طلباءکے لئے رہائش ، تربیت اورکھانے پینے وغیرہ کے نظم کے حوالے سے کام کرتی ہے۔

Home | About Us | Departments | Contact Us | Media | Downloads
© All Rights Reserved. Privacy Policy. Site Map.