شعبہ تعلیمات کے ذیلی شعبے

شعبہ حفظ (Memorization of the Holy Quran)

احادیث میں قرآن کو پڑھنے اور حفظ کرنے کے بڑے فضائل آئے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ قرآن پڑھنے اور یاد کرنے کے فضائل تو اتنے زیادہ ہیں کہ انہیں دائرہ تحریر میں لایا جائے تو ایک مکمل کتاب مرتب ہو سکتی ہے۔ ان فضائل کے پیش نظر جامعہ میں قائم شعبہ حفظ کو ترقی دی گئی۔ جامعہ میں ابتداءمیں حفظ کی صرف ایک درسگاہ تھی جبکہ اس وقت جامعہ میں حفظ کی 5درسگاہیں قائم ہیں۔

 

شعبہ کتب (Faculities of Higher Education)

احادیث میں علم دین کو پڑھنے اور پڑھانے کے متعدد فضائل منقول ہیں۔ ارشاد نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے کہ ”اللہ تعالیٰ جس سے بھلائی کا ارادہ فرماتے ہیں اسے دین کی سمجھ عطا فرما دیتے ہیں۔“ انہیں فضائل کو مد نظر رکھتے ہوئے جامعہ کے شعبہ کتب کوترقی دی گئی۔ جامعہ میں باقاعدہ ”دورہ حدیث“ کے درجے کے علاوہ شعبہ ”تخصص فی الفقہ الاسلامی“، ”شعبہ تخصص فی اللغة العربیة“کا آغاز کیا گیا اورجبکہ طالبات کے لئے ”مدرسہ سیدہ حفصہؓ“ کے نام سے ملک کے مختلف علاقوں میں دسیوں مدرسے قائم ہیں۔

Home | About Us | Departments | Contact Us | Media | Downloads
© All Rights Reserved. Privacy Policy. Site Map.