جامعہ فریدیہ میں تعلیمی سال36-1435ھ کے لئے شیڈول &

جامعہ فریدیہ میں تعلیمی سال36-1435ھ کے لئے شیڈول کا اعلان کردیاگیا

جامعہ فریدیہ میں تعلیمی سال36-1435ھ کے داخلوں کے لئے شیڈول کا اعلان کردیاگیا ہے۔جس کے مطابق قدیم طلباء 8شوال المکرم1435ھ  بمطابق 5اگست2014ء بروز منگل شام  تک اپنی سالانہ تعلیمی رپورٹ کے ساتھ پہنچیں گے۔ اگرتعلیمی رپورٹ سرپرست کوموصول نہ ہوئی تو طالب علم کے ساتھ سرپرست کا جامعہ آنا ضروی ہوگا۔ ورنہ داخلہ کی تجدید نہ ہوگی۔ 

درجات حفظ کے قدیم طلباء8شوال بمطابق5اگست بروز منگل شام تک جامعہ پہنچیں گے۔جو طالب علم شام تک نہ پہنچا ان کا داخلہ منسوخ ہوگا۔

جدید طلباء کا باقاعدہ داخلہ انشاء اللہ 9شوال 1435ھ بمطابق 6اگست 2014ء بروز بدھ سے شروع ہوگا، البتہ داخلہ فارم ایک دن پہلے بھی حاصل کیے جاسکیں گے۔

درجات متوسطہ میں نئے داخلے صرف ابتدائیہ(پانچویں) اور متوسطہ اول(چھٹی ) میں10شوال بمطابق 7اگست بروز جمعرات کوہوگا۔

درجہ اولی کا تحریری ٹیسٹ 10شوال 7اگست بروز جمعرات اور13شوال 10اگست بروز اتوار کو ہوگا۔

درجات ثانیہ تا خامسہ کے جدید آنے والےطلبہ کا تحریری امتحان 12شوال بمطابق9اگست بروز ہفتہ ہو گا۔ البتہ داخلہ فارم 8شوال سے حاصل کیے جاسکیں گے۔ان درجات کے لیے دوسرا تحریری امتحان 14شوال 11اگست بروز پیر ہوگا۔

درجات سادسہ تا دورہ حدیث کا داخلہ9شوال سے ہوگا۔

:نوٹ: مندرجہ ذیل کوائف کے بغیر داخلہ فارم جاری نہیں کیا جائے گا

شعبہ قراءت و تجوید کے لیے ایک عدد تازہ تصویر، اپنے یا اپنےوالد کے شناختی کارڈ کی فوٹی کاپی، حفظ کی سند کی فوٹوکاپی۔

درجات ابتدائیہ و متوسطہ کے لیے (1)ایک عدد تازہ تصویر(2) اپنے بھائی یا اپنے والد کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی(3)سرپرست(4)فارم ب یا نادرا کا برتھ سرٹیفیکیٹ(5)عمرکی حد13سے14سال

درجہ اولی کے لیے (1)ایک عدد تازہ تصویر(2) اپنے یا اپنے والد کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی(3)میٹرک کی سند یا اس کے مساوی سرٹیفیکیٹ یا وفاق المدارس کے تحت ممتاز نمبروں سے متوسطہ سوم کے پاس ہونے کا ثبوت۔

درجہ ثانیہ کےلیے (1)ایک عدد تازہ تصویر(2) اپنے یا اپنے والد کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی(3)وفاق المدارس کا رجسٹریشن کارڈ

درجات ثالثہ تا خامسہ کے لیے (1)ایک عدد تازہ تصویر(2) اپنے یا اپنے والد کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی(3)درجہ ثالثہ اور خامسہ کے لیے ثانیہ اور رابعہ کا مصدقہ نتیجہ اور درجہ رابعہ کے لیے درجہ ثالثہ کا سابقہ مدرسہ کا تصدیق نامہ اور درجہ ثانیہ کی وفاق المدارس کی سند کی فوٹو کاپی۔

درجہ سادسہ تا ثامنہ کے لیے  (1)ایک عدد تازہ تصویر(2) اپنے یا اپنے والد کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی(3)درجہ سادسہ کے لیے درجہ خامسہ کا سابقہ مدرسہ کا تصدیق نامہ اور درجہ رابعہ کی وفاق المدارس کی سند کی فوٹوکاپی۔ درجہ سابعہ کے لیےدرجہ سادسہ کا اور دورہ حدیث کے لیے درجہ سابعہ کا وفاق کا مصدقہ نتیجہ۔

درجات تخصص کے لیے (1)ایک عدد تازہ تصویر(2)  شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی(3)وفاق المدارس کے تحت یاکسی معیاری مدرسہ سے درجہ ثامنہ کے اچھے نمبروں سے پاس ہونے کی تصدیق۔

Home | About Us | Departments | Contact Us | Media | Downloads
© All Rights Reserved. Privacy Policy. Site Map.